Saturday, 25 February 2012

غزل

Shaukat Ali Naz (Poet)  Doha, Qatar 







 

 کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے
آ گیا کون یہ غم اور بڑھانے میرے
کوئی خاموش کرے شور مچاتی سرگم
توڑنے آئی ہے کیوں خُواب سہانے میرے
دن میں تتلی ، شبِ تاریک پکڑنا جگنو
کاش لوٹادے کوئی گزرے زمانے میرے
ہے تعاقب میں مرے پھر سے اُداسی کیونکر
کِس نے بتلائے بھلا اس کو ٹھکانے میرے
فکر و قرتاس و قلم کے ہیں احاطوں سے اُدھر
جتنے احسان کئے مجھ پہ خدا نے میرے
نازؔ یہ لمحہء غم ہے کہ گھڑی راحت کی
یاد آنے لگے احباب پرُانے میرے
 شوکت علی نازؔ ۔ دوحہ،قطر
E-mail: shaukatalinaz@gmail.com
 

No comments:

Post a Comment