Wednesday 14 March 2012

Sugar Treatment


صرف تین خوراکوں سے شوگر کا مکمل خاتمہ
          قارئین! عرصہ دراز سے آپ میری تحریروں کو ملاحظہ فرما رہے ہیں۔ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ آپ تک ایسی چیزیں پہنچائیں جائیں جو کم قیمت، زیادہ نفع مند اور آسان ہوں اور مجھے خوشی ہوتی ہے جب میرے ہر مضمون کے شائع ہونے کے بعد قارئین کی طرف سے شفا یابی کے پیغامات خطوط اور دیگر ذرائع سے ملتے ہیں تو ان حضرات کی دعائیں اور برکات محسوس ہوتی ہیں۔
          میں اپنے ایک محسن کے پاس بیٹھا طبی موضوعات پر گفتگو کر رہا تھا۔ موصوف پروفیسر صاحب ایک متقی اور تحقیقی مزاج رکھنے والے اور اعلیٰ درجہ کے متواضع اور کریم المزاج انسان ہیں۔
          فرمانے لگے کہ مجھے ایک صاحب نے اس نسخہ کے بارے میں بتایا تھا۔ بظاہر عقل کو بات نہ لگی۔ میں نے توجہ نہ کی اورسنی ان سنی کر دی۔ پھر ایک صاحب نے کچھ دنوں کے بعد اسی نسخہ کی اوراسی ترکیب کی بات کی کہ جس جس نے بھی یہ نسخہ آزمایا ہی، وہ تندرست ہو گیا ہی۔
          اسی دوران ایک وکیل صاحب نے بھی اسی نسخہ بارے میں بتایا اور مزید یہ بھی کہ اس نسخہ سے ان کے کئی مریض تندرست ہو گئے ہیں۔ پروفیسر صاحب فرمانے لگے کہ اس ترکیب کی تصدیق مسلسل ملنے لگی حتیٰ کہ ایسے مریض جن کی شوگر کنٹرول ہی نہیں ہوتی تھی۔ وہ کنٹرول ہوگئی اور پھر بالکل ختم ہوگئی۔
          پہلے تو نسخہ سن کر احساس ہوا کہ یہ کیسے ممکن ہی۔ اس ترکیب اور نسخہ سے تو بظاہر ایسے محسوس ہوتا لیکن جب اس کے نتائج سامنے آئے تو احساس ہوا کہ واقعی اس مخفی ترکیب میں کوئی راز ضرور ہی۔
          میں محترم پروفیسر صاحب سے لوٹا تو اگلے دن مختلف تجربہ کار معالجین سے اس نسخہ کی بابت بات کی۔ میں بات کر ہی رہا تھا کہ ایک مریض میرے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ مریض کہنے لگاکہ واقعی نسخہ بالکل درست ہے اور ہم نے بھی اس کو آزمایا ہی۔ خود میری والدہ کو بھی بہت پرانی شوگر تھی جو انسولین سے بھی کنٹرول نہیں ہوتی تھی، وہ بالکل ختم ہوگئی۔ وہ مریض کہنے لگا یہ تین خوراکیں بعض مریضوں نے ہر ماہ استعمال بھی کیں یعنی ہر ماہ تین خوراکیں۔ پھر اگلے ماہ اسی طرح تین خوراکیں۔ پھر اس طرح اگلے ماہ لیکن قارئین جو مشاہدات اور تجربات میں نے سنے ہیں ان مشاہدات کے مطابق تو صرف تین خوراکوں سے ہی مریض تندرست ہوگئے اور شاید بعض مریضوں نے اس کو زیادہ عرصہ مزید طاقت، قوت کے لئے استعمال کیا۔ یا پھر جو چند مریض پہلی تین خوراکوں سے مکمل شفا یاب نہ ہوئی، وہ مسلسل استعمال کر کے شفا یاب ہوئی۔ خود میرے اپنے مشاہدے میں ایسے 52مریض ہیں جو صحت یا ب ہو چکے ہیں۔ جبکہ صرف سات ایسے افراد تھے جو شفا یاب نہ ہو سکی۔
          قارئین! یہ ایک امانت تھی جو میں نے سنی اور تصدیق یا فتہ لوگوں سے آپ تک پہنچا رہا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ عالم بھر شوگر کی لپیٹ میں ہی۔ تمام مریضوں کو شفاء عطا فرمائی۔ میری درخواست ہے کہ آپ اس نسخہ کو آزمائیں تو مطلع ضرور کریں۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہی۔ میں نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی۔ اب آپ کے ذمے ہی۔
ترکیب:
      تین عدد دیسی مرغی کے انڈے لیں۔ احتیاط یہ کریں کہ وہ واقعی دیسی مرغی کے انڈے ہوں کیونکہ بعض برائلر نسل کی مُرغیوں کے انڈے بھی اندر باہر سے دیسی معلوم ہوتے ہیں۔ پہلے انڈے کو ابال کر اس کا چھلکا اُتار لیں۔ ایک کلو نمک (باریک پسا ہوا) لے کر انڈا اس میں دبا کر رکھ دیں۔ اور اس پر تاریخ دن لکھ دیں۔ اور محفوظ رکھیں۔ پھر تین دن کے بعد پھر دوسرا انڈا اسی طرح ابالیں۔ چھلکا اتاریں اور ایک کلو پسا ہوا نمک لے کر کسی دوسرے برتن میں انڈہ دبا کر رکھ دیں۔ پھر تین دن کے بعد تیسرا انڈہ بھی اسی طرح ابال کر، دبا کر یعنی علیحدہ ایک کلو نمک میں دبا کر رکھیں۔ ہر انڈے کا نمک علیحدہ علیحدہ ایک ایک کلو ہو۔
          اب جب پہلے انڈے کو ٹھیک پندرہ دن گزر جائیں تو نمک جو کہ کچھ سخت ہو چکا ہوگا۔ اس کو توڑ کر اس میں سے زردی نکال کر صبح نہار منہ دودھ سے کھا لیں۔ پھر تین دن کے بعد دوسرا انڈا اسی طرح صبح نہار منہ اس کی زردی کھا لیں۔ پھر تین دن کے بعد تیسرا انڈا یعنی اس کی زردی کھالیں۔
          قارئین! اس نسخہ میں صرف دو احتیاطیں ہیں۔ ایک انڈہ خالص دیسی ہو جو آسانی سے میسر ہوسکتا ہی۔ دوسرا تاریخ کی احتیاط اور کھانے کے دنوں میں وقفہ بالکل یاد رکھیں۔ کوئی دن آگے پیچھے نہ ہو۔ ورنہ تاثیر میں کمی آجائے گی۔ واضح رہے کہ اس دوران فوراً ڈاکٹری ادویات نہ چھوڑیں۔وہ بھی ساتھ لیتے رہیں۔
          نوٹ: مسلسل تجربات اور مشاہدات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض مریضوں کو تین انڈوں کے کورس سے فائدہ تو ہوتا ہے لیکن مکمل افاقہ نہیں ہوتا۔ ایسے مریضوں سے درخواست ہے کہ وہ مذکورہ ترکیب کے مطابق مسلسل پانچ کورس استعمال کریں۔ یعنی کل پندرہ انڈے اسی مذکورہ ترکیب کے مطابق بنا کر استعمال کریں۔
صاحبِ نسخہ اور میری مغفرت ، بخشش کی دُعا کریں۔ قرآنی عمل کے بعد شفاء یقینی ہی۔ جوابی لفافہ کے ساتھ عمل حاصل کریں۔ ایڈریس
پیر افتخار احمد قادریؔ        ’’صدر ادارہ ’فیضانِ افتخار محبانِ محبوبِ پروردگار
مسلم ٹائون، ڈاکخانہ جھاڑیاں والا، خانیوال روڈ ملتان
 رابطہ نمبر:  0301-7552148, 0334-6072665, 0321-6394316

No comments:

Post a Comment