Saturday, 24 March 2012

تقریب رونمائی

محمد ممتاز خان ڈاہر کی سرائیکی پارٹی اور سرائیکی تحریک کے کارکنان پر ایک جامع اور تاریخی کتاب ’’سرائیکی قومی تحریک کے بے لوث کارکن‘‘ کی تقریب رونمائی کی

تحریر: مبشر کلیم خان پبلشر
تحریر: مبشر کلیم خان (پبلشر)
          میلسی میں مقیم سرائیکی قوم پرست رہنما محمد ممتاز خان ڈاہر اردو اور انگریزی میں مہارت تامہ رکھتے ہیں۔ ان کی لسانی خدمات کا زمانہ معترف ہی۔ ممتاز ڈاہر نے اردو لفظوں کی تاریخ پر تحقیق کی اور اپنی تحقیق کو سیاحت ِ لفظی کے نام سے کتابی صورت میں شائع کیا۔ ممتاز ڈاہر ماہر لسانیات ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نظریاتی اور بااصول سیاسی کارکن بھی ہیں وہ گذشتہ4سال سے سرائیکستان صوبہ تحریک سے وابستہ ہیں۔ ممتاز ڈاہر پاکستان سرائیکی پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہیں انہوں نے ’’سرائیکی قوم تحریک کے بے لوث کارکن‘‘کے عنوان سے سرائیکی قومی تحریک کیلئے جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوں کے حالاتِ زندگی پر مشتمل کتاب لکھی ہی۔ اس کتاب کو سرائیکستان صوبہ تحریک کی غیر رسمی تاریخ کہنا بہت مناسب ہوگا۔
مصنف محمد ممتاز خان ڈاہر بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ ، میاں نور الحق جھنڈیر اور ساجدہ احمد خان لنگاہ

          میلسی کی جھنڈیر فیملی اپنی علم دوستی کے باعث ملک بھر میں قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہی۔ مسعود جھنڈیر لائبریری اس خاندان کا تاریخی اعزاز ہی۔ جھنڈیر خاندان کے نامور فرزند میاں نور الحق نے ممتاز ڈاہر کی قدر جانی اور ان کی کتاب کی رونمائی میں دلچسپی ظاہر کی چنانچہ 18مارچ012کو ملتان کے ایک ہوٹل میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام ’’ سرائیکی قومی تحریک کے بے لوث کارکن‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔یہ تقریب برسٹر تاج محمد خان لنگاہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جبکہ میاں نور الحق جھنڈیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مصنف محمد ممتاز خان ڈاہر اپنی کتاب میاں نور الحق جھنڈیر کو پیش کررہے ہیں بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ ، علامہ اقبال وسیم، ڈاکٹر پرویز لغاری، لائق خان جوئیہ اور احمد نواز خان بھی اس موقع پر موجود ہیں۔
                   اس موقع  پر بیر سٹر تاج محمد خان لنگاہ، میاں نور الحق جھنڈیر اور دوسرے مقررین نے مصنف کی سیاسی اور علمی کاوش کو سراہا۔ بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں تاریخی حوالہ جات سے سرائیکی صوبہ تحریک کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سرائیکی تحریک کی راہ میںحائل سیاسی اور آئینی مشکلات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضیاء الحق کے مارشل لا دور میں پنجاب کی تقسیم کا مطالبہ جابر بادشاہ کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنے کے مترادف تھا۔ تاج لنگاہ نے سرائیکی تحریک کے متقدین سید محمد قسور گردیزی، ریاض ہاشمی ایڈووکیٹ، سیٹھ محمد عبیدالرحمن، مرید حسین راز جتوئی، سید زمان مہدی جعفری اور اسد اللہ خان لنگاہ کی خدمات کو سراہا۔ قبل ازیں مہمان خصوصی میاں نور الحق جھنڈیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرائیکستان صوبے کا مطالبہ فطری اصولوں کے مطابق ہی۔ صوبہ سرائیکستان کے قیام سے لوگوں کو ان کے سیاسی اور معاشی حقوق ملیں گی۔ میاں نور الحق جھنڈیر نے کہا کہ جس طرح باچا خان پختون قوم کے اور غوث بخش بزنجو بلوچ قوم کی پہچان ہیں اسی طرح بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ سرائیکی قوم کی پہچان ہیں۔ سید حسن رضا بخاری نے کہا کہ اگرچہ بعض اہم افراد کو کتاب میں شامل نہیں کیاگیا تاہم یہ ایک علمی کاوش ضرور ہی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سرائیکی پارٹی کی خاتون رہنما ساجدہ احمد خان لنگاہ نے کہا کہ ممتاز ڈاہر نے کتاب لکھ کر سرائیکی صوبہ تحریک کو تاریخ میں محفوظ کردیاہی۔
          تقریب رونمائی میں سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وزیر اطلاعات فرہاد حیدر سید، وزیر داخلہ عامر بچہ، سرائیکی قومی موومنٹ کے سیکرٹری جنرل مجاہد جتوئی، سرائیکتان قومی اتحاد کے سیکرٹری جنرل سید حسن رضا بخاری اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنما یان احمد نواز سومرو، علامہ اقبال وسیم، لائق خان جوانہ ، ملک شفقت میتلا، سردار عبدالقیوم خان، ملک لیاقت علی کمبوہ، عبدالستان تھہیم، ملک اعجاز راں، حاجی حمید الدین، سید خلیل احمد بخاری، سید جاوید علی شاہ،شعیب نواز بلوچ، ڈاکٹر پرویز لغاری، حکیم حیدر اقبال، ملک محمد رضوان، ملازم حسین بلوچ، قاضی وحید احمد، ریاض حسین کھرل، حق نواز کھوکھر، طارق سرائیکو، زوار حسین، خضر حیات خان ، سید اظہر شاہ نقوی، معروف ادیب، سرائیکی سکالر، مصنف اور خطاط ابن کلیم احسنؔ نظامی (خطاط ہفت قلم و موجد خط رعنا، چیف آرگنائزر دبستان فروغِ خطاطی  ملتان) ممتاز دانشور ولایت حسین خان ڈاہر اور طالب علم رہنما علی عمار خاں ڈاہر نے شرکت کی

2 comments:

  1. Assalam o Alaikum wa Rahmatullah wa barakatoho,
    Muhtram Shaikh! sb I am student of islamic studies in Srgodha University.The topic of my thesis for Phd is" Uloom ul Quran wa Tafseer ul Quran pr ghair matboa urdu mwad" plez guide and send me the relavent material
    Aap ka deeni bhai Rafiuddin
    Basti dewan wali st. Zafar bloch old Chiniot road Jhang saddar
    03336750546 - 03016998303 Email address drfi@ymail.com

    ReplyDelete
  2. Titanium - Ceramic vs Titanium Flat Iron - Tipster - Tipster
    The Tipster is a TIPSTER and titanium flask is a titanium mountain bikes professional tipster. titanium mountain bikes He has been around since 2010. He provides tips for titanium tv apk horse racing, professional tipsters, titanium jewelry piercing

    ReplyDelete